نئی دہلی،28/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت نے نیویارک یونیورسٹی میں اقتصادیات کے پروفیسر وی وی آچاریہ کو ریزرو بینک کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا ہے۔بدھ کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق، آر بی آئی نے انہیں تین سال کے لیے اس عہدے کے لیے مقرر کیا ہے۔غورطلب ہے کہ آر بی آئی میں چار ڈپٹی گورنر ہوتے ہیں۔ڈاکٹر آچاریہ 2008سے نیویارک یونیورسٹی میں ایسٹرن اسکول آف بزنس میں پڑھا رہے ہیں، اس سے پہلے ڈاکٹر آچاریہ لندن بزنس اسکول سے پرائیویٹ ایکوئٹی انسٹی ٹیوٹ کے فائنانس اینڈ اکیڈمی ڈائریکٹر کے طور پر وابستہ تھے۔ارجت پٹیل کے گورنر کے عہدے پر ترقی کے بعد اس عہدے کے لیے ایک عہدہ خالی ہو گیا تھا۔وی وی آچاریہ کے علاوہ ریزرو بینک آف انڈیا میں تین اور ڈپٹی گورنر،آر گاندھی، ایس ایس مندرا اور این ایس وشوناتھن ہیں۔ڈاکٹر آچاریہ کو تین سال کے لیے مقررکیا گیا ہے، حالانکہ حکومت نے ابھی یہ ظاہر نہیں کیا ہے کہ انہیں کیا پورٹ فولیو دیا جائے گا۔2014میں آچاریہ سیبی کے تحت اکیڈمک کونسل آف دی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکورٹیز مارکیٹس کے رکن بھی ر ہ چکے ہیں۔